Monday, 12 December 2016

بیوی سے کیا گیا30 سال پرانا مذاق گلے پڑگیا

1 comments

write your entire post or paragraph here and at the end close the HTML tag

بیوی سے کیا گیا30 سال پرانا مذاق گلے پڑگیا

man
 مذاق کرنا سبھی کو پسند ہوتا ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا ہو گا کہ برسوں قبل کیا گیا مذاق گلے پڑجائے۔ اسکاٹ لینڈ میں ایسا ہوا ایک شخص کے ساتھ جو تیس سال پرانے مذاق کی پاداش میں اب سزا بھگت رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چون سالہ رابرٹ بروک نے تیس سال پہلے یعنی انیس سوچھیاسی میں میں اپنی اہلیہ پرخالی بندوق تان کراسے خوفزدہ کیا تھا۔ مگربری قسمت کہ چند ماہ قبل اس نے یہ واقعہ اپنے ساتھی ورکرکے ساتھ شیئر کیا جس نے فورا پولیس کو رپورٹ کردی۔
پولیس نے اسکاٹ لینڈ کے نئے قانون کے تحت رابرٹ بروک کو تیس سال پہلے کیے گئے جرم کی سزا سنا دی اور اب بیچارہ رابرٹ  196گھنٹے بلامعاوضہ کام کی سزا بھگت رہا ہے، ساتھ ہی نئے قانون کے تحت سزا پانے والا پہلا مجرم  بھی بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دو ہزارنو میں کلیئر ووڈ نامی لڑکی کو اس کے سابق دوست نے قتل کردیا تھا جس پر حکومت نے ایک نیا قانون ’’کلیئرزلاء‘‘ وضع کیا۔ اس قانون کے تحت کوئی بھی شہری ماضی میں کیا گیا جرم پولیس کو بتا کردوسرے شخص کو سزا دلواسکتا ہے۔
بروک نے بیوی کوانیس سوچھیاسی میں ڈرایا تھا مگر اس کے بعد بھی ان کی شادی برقرار رہی۔ دو ہزار چودہ میں رابرٹ کی بیوی اسے چھوڑ کرچلی گئی تھی،پولیس کی جانب سے مقدمہ دائر ہونے کے بعد اس نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک روز میں بیڈ پر لیٹی تھی کہ بروک  نے اچانک اچانک کمرے میں داخل ہو کرہاتھوں میں تھامی بندوق  مجھ پر تان لی اور کہا کہبس اب بہت ہو گیا، ساتھ ہی اس نے ٹرائیگر دبا دیا۔  میں انتہائی خوفزدہ ہو کر چیخنے لگی گئی لیکن بندوق خالی تھی جبکہ رابرٹ مجھے روتا دیکھ کر ہنستا ہو اکمرے سے باہر نکل گیا۔

1 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔